واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ الہان عمر کے امیگریشن دستاویزات میں غلط بیانی کی تحقیقات جاری ہے ، انھیں جیل بھی جانا پڑسکتا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکنِ کانگریس الہان عمر پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں "ذہنی بیمار” اور "بےایمان” خاتون قرار دے دیا ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ الہان عمر کے خلاف سنگین معاملات پر تحقیقات جاری ہیں اور انہیں جیل بھی جانا پڑسکتا ہے۔انھوں نے مزید کہا الہان عمر کی امریکی شہریت کے حصول کے لیے جمع کروائی گئی امیگریشن دستاویزات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔FOLLOW US ON ARY TUBEتحقیقات کے دوران اس بات کی جانچ کی جا رہی ہے کہ آیا انہوں نے شہریت حاصل کرنے کے عمل کے دوران کسی قسم کی مبینہ غلط بیانی یا حقائق کو چھپانے سے کام لیا ہے یا نہیں۔دوسری جانب رکنِ کانگریس الہان عمر نے امریکی صدر کے تمام الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے جاری تحقیقات اور الزامات کو اپنے خلاف سیاسی دباؤ اور سیاسی انتقام کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔