مسکان-رویتا کو پھانسی دینے کے لیے جلاد بننا چاہتی ہے ’آل انڈیا ہندو مہاسبھا‘ کی میرا راٹھوڑ، انتظامیہ کو لکھا خط

Wait 5 sec.

میرٹھ کے مشہور ’نیلا ڈرم قتل‘ کی قصوروار مسکان رستوگی اور اپنے شوہر کے قتل کو سانپ کے ڈسنے کی شکل دینے کے معاملے میں قصوروار رویتا کو پھانسی کی سزا سنائے جانے کے بعد دونوں معاملے ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ ’آل انڈیا ہندو مہاسبھا‘ کی آگرہ ضلع صدر میرا راٹھور نے دونوں خواتین کو پھانسی دینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے متھرا کے ضلع مجسٹریٹ کو ایک عرضی دے کر جلاد کی ذمہ داری نبھانے کی اجازت مانگی ہے۔यूपी: मुस्कान और रविता को फांसी देने के लिए जल्लाद बनेंगी मीरा राठौर? DM को सौंपा प्रार्थना पत्रhttps://t.co/owOBAWjpcD— Amar Ujala (@AmarUjalaNews) October 24, 2026میرا راٹھور کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ حکم دیتی ہے تو وہ یہ کام مفت کریں گی۔ ساتھ ہی انہوں نے پھانسی سے قبل دونوں خواتین کو گنگا جل سے پاک کرنے کی بات بھی کہی ہے۔ میرٹھ کے برہمپوری علاقہ میں سوربھ راجپوت قتل معاملہ ملک بھر میں سرخیوں میں تھا۔ سوربھ کی اہلیہ مسکان رستوگی اور اس کے ساتھی ساحل شکلا کو اس معاملے میں قصورار ٹھہرایا گیا۔ عدالت نے 14 اکتوبر 2026 کو دونوں کو موت کی سزا سنائی تھی۔ اس معاملے میں سوربھ کی لاش کو نیلے ڈرم میں چھپانے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد لوگوں میں کافی غم و غصہ تھا۔میرٹھ میں نیلے ڈرم قتل کے بعد ایک اور مقدمہ میں بیوی اور عاشق کو پھانسی، کیسے رچایا سانپ کے ڈسنے کا ڈرامہ؟دوسرے معاملے میں رویتا اور اس کے ساتھی امردیپ کو شوہر امت کشیپ کے قتل کا قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق قتل کے بعد واقعہ کو سانپ کے کاٹنے سے ہوئی موت دکھانے کی کوشش کی گئی تھی۔ یہ معاملہ 17 اپریل 2025 کی رات کا ہے، جب رویتا نے اپنے عاشق امر دیپ کے ساتھ مل کر اپنے شوہر امت کشیپ کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا تھا۔ قتل کے بعد دونوں نے بستر پر ایک سانپ رکھ دیا، تاکہ امت کی موت سانپ کے ڈسنے سے ہونے کا تاثر دیا جا سکے۔ تاہم، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ امت کی موت گلا گھونٹنے کی وجہ سے ہوئی تھی۔ عدالت نے 16 اکتوبر 2026 کو دونوں کو موت کی سزا سنائی تھی۔