برطانیہ میں فضائی ٹریفک سسٹم کی خرابی، متعدد پروازیں منسوخ

Wait 5 sec.

برطانیہ میں فضائی ٹریفک سسٹم کی خرابی کے باعث متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں فضائی ٹریفک سسٹم کی خرابی کے باعث 15 ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن متاثر ہے اور اب تک 300 پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں۔پروازوں کی منسوخی اور تاخیر سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول سروس کے انجینئرز خرابی دور کرنے میں مصروف ہیں اور تکنیکی مسئلے کی تحقیقات جاری ہیں۔یہ پڑھیں: برطانیہ کے 3 بڑے ایئرپورٹس پر سائبر حملہ، لاکھوں صارفین کا ڈیٹا متاثرایئرلائنز حکام کی جانب سے مسافروں کو پرواز کا تازہ ترین اسٹیٹس چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مانچسٹر، اسٹینسٹیڈ اور ایسٹ مڈلینڈز ایئرپورٹس کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، ہیکرز نے صارفین کے ای میل، فون نمبرز، پوسٹ کوڈز اور گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبرز حاصل کیے۔ہمارے تھریڈ اکاؤنٹ کو فالو کریں: ARY News (@arynewstv) • Threadsمانچسٹر ایئرپورٹس گروپ کا کہنا تھا کہ زیادہ تر صارفین کا صرف ای میل ایڈریس ہیکرز تک پہنچا ہے جبکہ ہیکرز نے ڈیٹا کی واپسی کے لیے تاوان طلب کیا ہے لیکن ایئرپورٹس گروپ نے ادائیگی سے انکار کردیا ہے۔انتظذامیہ کا کہنا تھا کہ سائبر حملے سے مسافروں کی حفاظت یا ایوی ایشن سیکیورٹی متاثر نہیں ہوئی ہے۔