دبئی : اسکولوں نے اکتوبر کی وسط مدتی تعطیلات کی تاریخوں میں تبدیلی کردی، جس کے تحت ہفتہ وار تعطیلات ملانے کے بعد طلبہ کو مسلسل 9 دن کی چھٹیاں ملیں گی۔تفصیلات کے مطابق دبئی کے متعدد نجی اسکولوں نے وزارتِ تعلیم اور نالج اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے یکساں تعلیمی کیلنڈر سے ہم آہنگی کے لیے اکتوبر کی مڈٹرم چھٹیوں کی تاریخوں میں تبدیلی کر دی۔نئی ہدایات کے تحت چھٹیاں مقررہ وقت سے ایک ہفتہ پہلے ہوں گی، یکساں تعلیمی کیلنڈر پر عمل کرنے والے اسکولوں میں مڈ ٹرم چھٹیاں سوموار 12 اکتوبر سے جمعہ 16 اکتوبر 2026 تک ہوں گی۔ہفتہ وار تعطیلات (ہفتہ اور اتوار) ملانے کے بعد طلبہ 10 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک مسلسل 9 دن اسکول سے چھٹی پر رہیں گے اور 19 اکتوبر کو دوبارہ اسکول لوٹیں گے۔اس سے قبل کئی اسکولوں نے 19 سے 23 اکتوبر کی چھٹیاں طے کر رکھی تھیں، جنہیں اب باضابطہ طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔تاریخیں کیوں تبدیل کی گئیں؟یو اے ای کی وزارتِ تعلیم نے تعلیمی سال 2026-27 کے لیے تین سالہ یکساں تعلیمی کیلنڈر متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد تمام اسکولوں کے تعطیلات کے نظام کو یکساں بنانا ہے، دبئی کی ایجوکیشن اتھارٹی نے بھی اس کی مکمل توثیق کی ہے۔اگلی قومی چھٹیاں اور ونٹر بریکستمبر میں کوئی عمومی سرکاری چھٹی نہیں ہے، اگلی ملک گیر عام تعطیل یو اے ای نیشنل ڈے (2 اور 3 دسمبر 2026) پر ہوگی۔سردیوں کی چھٹیاں 14 دسمبر 2026 سے 3 جنوری 2027 تک ہوگا، جبکہ اسکول دوبارہ 4 جنوری 2027 کو کھلیں گے۔ایجوکیشن حکام نے تمام والدین کو ہدایت کی ہے کہ فلائٹس، ہوٹل یا سفری بکنگ کرنے سے پہلے اپنے بچوں کے اسکول کے پورٹل یا موصول شدہ تازہ ترین نوٹیفکیشن سے چھٹیوں کی حتمی تصدیق لازمی کر لیں۔