کویت: اقامے پاسپورٹ پر منتقل کرنے کے لیے 3 ماہ کی مہلت

Wait 5 sec.

کویت سٹی: کویت میں فلسطینی سفری ڈاکومنٹ (سفر نامے) کے حاملین کی رہائشی صورتحال کو منظم کرنے کا عمل ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، جس کے تحت رہائشی اجازت ناموں (اقامے) کو ٹریول ڈاکومنٹس سے فلسطینی پاسپورٹ پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ریذیڈنسی افیئرز ‘سہل’ ایپلی کیشن کے ذریعے متعلقہ افراد کو مطلع کر رہا ہے کہ وہ ریاستِ فلسطین کے سفارت خانے سے رابطہ کر کے فلسطینی اتھارٹی کا پاسپورٹ حاصل کریں تاکہ ان کے کویتی اقامے کی منتقلی اور تجدید کی کارروائی کا عمل مکمل کیا جاسکے۔کویت میں فلسطین کے سفیر کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ سفارت خانہ ان طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے کویتی حکام کے ساتھ مکمل تعاون اور ہم آہنگی سے کام کر رہا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ اقامے منتقل کرنے کے لیے 3 ماہ کی مہلت دی گئی ہے، جس سے تقریباً 8,700 ٹریول ڈاکومنٹ ہولڈرز فیضیاب ہوں گے، جن میں وہ فلسطینی بھی شامل ہیں جو پاسپورٹ کے اجراء کے بعد سے اسے حاصل کر چکے ہیں۔کویت میں اسکولز اور طلبہ کی پرائیویسی کے اصول مزید سخترپورٹس کے مطابق فلسطینی سفارت خانے نے آنے والے دنوں میں درخواست دہندگان کی متوقع آمد سے نمٹنے اور پاسپورٹ کے اجراء اور اقامے کی منتقلی کو آسان بنانے کے لیے ضروری اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔