ہندوستان کی راجدھانی دہلی میں ایک بار پھر سنسنی خیز قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں منی پور کے ریٹائرڈ موسیقار 54 سالہ چونگتھم وکرم سنگھ کو لاتوں اور گھونسوں سے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا ہے۔ معاملہ جنوب مشرقی دہلی کے سن لائٹ کالونی پولیس اسٹیشن کے تحت کیلوکری گاؤں کا ہے۔New Delhi: A 54-year-old retired musician from Manipur, Vikram Singh, was allegedly beaten to death after objecting to noise outside his home. Police have arrested the accused, including a minor, and a murder case has been registered. pic.twitter.com/nsYnst1Qtv— NewsZone (@NewsZonex24) September 7, 2026موصولہ اطلاع کے مطابق وکرم نے اپنے گھر کے باہر ڈیلیوری بوائے اور ڈھابے کے ملازمین کی جانب سے مبینہ طور پر چیخنے چلانے اور ہنگامہ کرنے پر اعتراض ظاہر کیا تھا۔ اس کے بعد ان پر حملہ کیا گیا، جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ بعد میں ہولی فیملی اسپتال میں علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔ یہ پوری واردات اتوار کی دیر رات کی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں قتل کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر تمام ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس میں ایک نابالغ کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ اتوار کو سن لائٹ کالونی تھانے میں ایک پی سی آر کال آئی تھی جس میں اس واقعہ کے بارے میں جانکاری دی گئی۔پی سی آر کال میں پولیس کو بتایا گیا کہ کیلوکری گاؤں کے رہنے والے 54 سالہ سی وکرم سنگھ کے ساتھ مارپیٹ کی گئی ہے۔ پھر پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کی۔ ابتدائی جانچ سے معلوم ہوا کہ متوفی ایک ریٹائرڈ موسیقار تھے۔ ڈیلیوری بوائے اور ڈھابے کے ملازمین ان کے گھر کے سامنے شور شرابہ کر رہے تھے، جس پر ریٹائرڈ موسیقار نے اعتراض کیا۔ جب وکرم سنگھ نیچے اتر کر ان لوگوں کو شور شرابہ کرنے سے منع کرنے لگے تو ملزمین نے ان پر حملہ کر دیا۔ ان کے ساتھ لاتوں اور گھونسوں سے جم کر مارپیٹ کی گئی، جس سے انہیں شدید اندرونی چوٹیں آئیں۔ واردات کے بعد ان کے بیٹے یائفابا انہیں سنگین حالت میں قریبی ہولی فیملی اسپتال لے گئے، جہاں علاج کے دوران وکرم سنگھ نے دم توڑ دیا۔Manipuri musician beaten to death for objecting to shouting, drinking outside his Delhi flat.The Sunlight Colony police station received a PCR call regarding the beating of C Vikram Singh, a Manipur native who has been residing in Kilokari village for several years.Singh's… pic.twitter.com/5aGcU7cVT2— News Arena India (@NewsArenaIndia) September 7, 2026متوفی کے ایک رشتہ دار نے الزام لگایا کہ مقامی لوگوں نے وکرم سنگھ پر اتنی بے رحمی سے حملہ کیا کہ وہ ہلنے جلنے کی حالت میں بھی نہیں تھے۔ وکرم کے قتل کے خلاف دہلی میں منی پور کے لوگوں نے گزشتہ کینڈل لائٹ مارچ بھی نکالا۔ بہرحال، پولیس نے قتل کا معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔ قتل کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر تمام ملزمین کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔