ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو ۔۔۔۔۔۔، ٹرمپ نے حیرت انگیز بات کہہ دی!

Wait 5 sec.

واشنگٹن (11 ستمبر 2026): امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو انہیں سپریم لیڈر کو ٹیلی فون کرتے اور یہ کہتے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو اپنے بیانات کی وجہ سے عالمی سطح پر موضوع بحث بنے رہتے ہیں۔ اب انہوں نے ایران سے متعلق ایک اور حیران کن بیان دے دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو میں ایران پر بمباری کے بجائے ایرانی سپریم لیڈر کو فون کرتا۔ٹرمپ نے کہا کہ میں ایرانی سپریم لیڈر کو فون کر کے کہتا کہ میرے سپریم لیڈر، آپ کیسے ہیں جناب؟ ہم آپ کی خدمت میں کیا کا سکتے ہیں؟صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ بہت سادہ سی بات ہے، امریکا کسی بھی صورت ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے نہیں دے سکتا۔گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران اب مشرقِ وسطیٰ کا غنڈہ نہیں رہا۔ ایران جنگ مڈ ٹرم الیکشن کے بعد ختم ہو جائے گی اور تیل بھی سستا ہو جائے گا۔اس سےقبل ڈیووس میں خطاب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے ایران کو تباہ نہ کیا ہوتا تو وہ 2 ماہ کے اندر جوہری ہتھیار حاصل کر لیتا۔امریکا اس وقت خطرناک ملک بن چکا، ہیلری کلنٹن