’بگ باس-20‘ میں منی پور کا ذکر کر جذباتی ہوئیں میری کوم، کہا ’میں بے بس ہوں، اپنی ریاست کے لیے کچھ نہیں کر پائی‘

Wait 5 sec.

عالمی شہرت یافتہ باکسر میری کوم ان دنوں ریئلٹی شو ’بگ باس-20‘ میں نظر آ رہی ہیں۔ حالیہ ایپی سوڈ میں انہوں نے اپنی آبائی ریاست منی پور کے بارے میں کھل کر بات کی۔ اداکارہ کنیکا مان سے گفتگو کے دوران میری کوم منی پور کے حالات کو لے کر جذباتی ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ باکسنگ کے ذریعے انہوں نے ملک کا نام روشن کیا، لیکن اپنی ریاست کے لیے کچھ نہ کر پانے کا انہیں افسوس ہے۔ میری کوم نے یہ بھی کہا کہ انہیں اس بات پر خود سے شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔ کنیکا مان سے بات کرتے ہوئے میری کوم نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ منی پور کے لوگ متحد ہو کر اور امن کے ساتھ رہیں۔ View this post on Instagram میری کوم نے کہا کہ ’’میں اپنے منی پور کی حفاظت اور وہاں کے لوگوں کی حفاظت کے لیے کچھ نہیں کر پائی۔ منی پور میں کئی قبائل ہیں، سبھی لوگوں کے درمیان اتحاد ہونا چاہیے۔ تمام لوگوں کو محبت اور امن کے ساتھ رہنا چاہیے۔‘‘ میری کوم نے مزید کہا کہ ’’میں کیا کر سکتی ہوں؟ میں بے بس ہوں۔ میں کوئی طاقتور انسان نہیں ہوں۔ میں نے اپنے ملک کے لیے بہت کچھ حاصل کیا ہے، لیکن میں اپنی ریاست کے لیے کچھ نہیں کر پائی۔ مجھے بہت شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔‘‘ ان کا کہنا ہے کہ منی پور میں اتنا کچھ ہو گیا، میں کچھ نہیں کر پائی۔ دکھ ہوتا ہے اور میں اتنی طاقتور نہیں ہوں کہ اس بارے میں کچھ کر سکوں۔ واضح رہے کہ منی پور میں گزشتہ 2 برسوں سے زیادہ عرصے سے میتیئی اور کوکی 2 برادریوں کے درمیان کشیدگی اور تشدد جاری ہے۔ اس دوران کئی لوگوں کی جانیں بھی گئی ہیں اور بہت سے لوگوں کو اپنا گھر چھوڑ کر دوسری جگہ منتقل ہونا پڑا ہے۔منی پور میں لوگوں کو یرغمال بنائے جانے پر کانگریس کا مرکز پر حملہ، پوچھا: حکومت خاموش تماشائی کیوں؟ڈنر ٹیبل پر تمام شرکاء سے گفتگو کے دوران میری کوم نے بتایا کہ انہیں ہمیشہ سے ایک بیٹی کی خواہش تھی۔ ان کے 3 بیٹے ہیں، اس لیے انہوں نے ایک لڑکی کو گود لینے کا فیصلہ کیا۔ غور طلب ہے کہ میری کوم اور کرونگ اونلر کی ملاقات 2000ء میں ہوئی تھی۔ ایک سفر کے دوران جب میری کوم کا سامان اور پاسپورٹ غائب ہو گیا تھا، تب اونلر نے ان کی مدد کی تھی۔ اس کے بعد دونوں کی دوستی محبت میں بدل گئی اور تقریباً 4-5 برس تک ڈیٹنگ کرنے کے بعد دونوں نے 2005 میں شادی کر لی۔ اس جوڑے کے 4 بچے ہیں۔ تقریباً 18 سال ساتھ رہنے کے بعد دونوں نے 2023 میں الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔