اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملے، 2 بچوں سمیت 12 جاں بحق

Wait 5 sec.

بیروت: جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 2 بچوں سمیت 12 افراد شہید ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے گزشتہ روز جنوبی لبنان کے ایک گاؤں پر دو فضائی حملے کیے جس میں کم از کم 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔وزارت صحت کے مطابق ایک حملہ رہائشی عمارت پر کیا گیا جس میں 2 بچوں اور 4 خواتین سمیت 11 افراد جام شہادت نوش کرگئے، جب کہ اس واقعے میں 3 بچوں اور ایک پیرا میڈک سمیت 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔اسرائیل نے دوسرا حملہ گاؤں میں ایک کار پر کیا، جس میں ‘لبنانی اسلامک رسالہ اسکاؤٹ ایسوسی ایشن’ سے وابستہ ایک پیرا میڈک جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے۔ہمارے پاس ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق کوئی معلومات نہیں: آئی اے ای اےاس کے علاوہ نباتیہ میں لائیوکوریج کے دوران صحافی کے نزدیک میزائل حملہ ہوا جس دوران رپورٹر اور کیمرہ مین زخمی ہوگئے۔