ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان کی کچھ کھلاڑی وراٹ کوہلی کے برانڈ ’وَن8‘ کے جوتے پہن کر کھیل رہی ہیں، جن کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہو رہی ہے۔ پیر (7 ستمبر) کو ہوئے مقابلہ میں پاکستانی خاتون ٹیم نے ہانگ کانگ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اس میچ میں نشرہ سندھو کو پلیئر آف دی میچ ایوارڈ ملا، کیونکہ انہوں نے 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ گروپ اے سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم ہندوستان ہے۔Nashra Sundhu's career best spell earns her the in Match 1️⃣1️⃣#DPWorldWomensAsiaCup2026 #PAKWvHKW #ACC pic.twitter.com/HWu87smv9t— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) September 7, 2026ویمنز ایشیا کپ کے 11ویں مقابلے میں پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 143 رنز بنائے تھے۔ سلامی بلے باز شوال ذوالفقار نے 47 رنز بنائے تھے۔ ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے ہانگ کانگ کی پوری ٹیم 71 رنز پر سمٹ گئی۔ نشرہ سندھو نے 4 اوورس میں 7 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے یہ میچ 72 رنز سے جیت لیا۔ اس میچ میں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے والی نشرہ سندھو وراٹ کوہلی کے برانڈ کے جوتے پہن کر کھیل رہی تھیں، جنہیں کوہلی نے کچھ ہی وقت قبل لانچ کیا تھا۔ واضح رہے کہ اس برانڈ کے جوتوں کو خاص طریقے سے تیار کیا گیا ہے، جس میں ایتھلیٹس اور جدید کرکٹرس کی ضرورت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔Pakistani Women’s cricketer using Virat Kohli’s One8 brand shoes pic.twitter.com/iyCTNRkQC6— " (@Im_Blazee) September 7, 2026Half of the Pakistan women squad wearing one8 shoes tonight… pic.twitter.com/d2Bfciy5DQ— A. (@anhnjo) September 7, 2026قابل ذکر ہے کہ خواتین ایشیا کپ میں پاکستان کا سیمی فائنل سری لنکا کے ساتھ ہوگا۔ سری لنکا گروپ بی میں سرفہرست رہا، جس نے اپنے تینوں میچ جیتے ہیں۔ ہندوستان سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم تھی، حالانکہ اس کا مقابلہ کس ٹیم کے ساتھ ہوگا، یہ ابھی طے نہیں ہوا ہے۔ دراصل گروپ بی کی دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم ابھی طے نہیں ہوئی ہے، جس سے ہندوستان کا مقابلہ ہوگا۔ آج خواتین ایشیا کپ میں بنگلہ دیش اور یو اے ای کے درمیان میچ ہے، جس کی فاتح ٹیم سیمی فائنل میں ہندوستانی ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔