نئی دہلی میں ہونے والے برکس اجلاس کے دوران ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کچھ ایسا کیا کہ محفل کی ساری توجہ ان کی جانب مبذول ہو گئی۔ہفتے کے روز نئی دہلی میں بین الاقوامی نمائش اور کنونشن مرکز ’بھارت منڈپم‘ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے برکس رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ اس موقع پر انور ابراہیم نے پیانو کی دھن کے ساتھ مشہور بھارتی گلوکار کشور کمار کا گانا ’خواب ہو تم یا کوئی حقیقت‘ گا کر سب کو حیران کر دیا۔1965 کی فلم ’تین دیویاں‘ کا یہ مقبول گانا اب سوشل میڈیا پر بھی خاصا پسند کیا جا رہا ہے اور انور ابراہیم کی گانے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس گانے کی موسیقی ایس ڈی برمن نے ترتیب دی تھی جب کہ اس کے بول مجروح سلطانپوری نے لکھے تھے۔#WATCH | Delhi: Malaysia’s Prime Minister Anwar Ibrahim sings a popular Hindi song “Khwab Ho Tum Ya Koi Haqeeqat” in Delhi.(Video source: Anwar Ibrahim/X)#BRICSSummit https://t.co/E8RE9erfie— ANI (@ANI) September 12, 2026انور ابراہیم پہلے بھی بھارتی فلموں اور موسیقی سے اپنی دل چسپی کا اظہار کر چکے ہیں۔ ان کی یہ پسند بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بھی کبھی کبھار نظر آتی ہے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ملائیشیا دورے کے موقع پر انور ابراہیم نے ایک سرکاری ویڈیو مونٹاج بھی شیئر کیا تھا۔ اس میں فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کا مشہور گانا ’بولے چوڑیاں‘ شامل تھا۔ملائیشین وزیراعظم کا پاکستان پر دہشتگردی کا الزام ماننے سے صاف انکاربھارت کے موجودہ دورے میں بھی ملائیشین وزیر اعظم نے ملک کی ثقافت، تہذیب اور تاریخ کی تعریف کی۔ انھوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ بھارت اور پاکستان اپنے باہمی مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔خیال رہے کہ 2022 میں ملائیشیا کا وزیر اعظم بننے کے بعد انور ابراہیم کا یہ پہلا دورہ بھارت ہے۔ دونوں ممالک نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں کئی معاہدوں پر دستخط کیے۔بھارت اور ملائیشیا کے تعلقات میں 2019 میں اس وقت کشیدگی پیدا ہوئی تھی جب ملائیشیا کے اس وقت کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی فیصلے پر تنقید کی تھی۔ انور ابراہیم کے موجودہ دورے کو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری اور نئی قربت کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔