سعودی عرب میں چھٹی کا اعلان

Wait 5 sec.

سعودی عرب کے 96ویں قومی دن کے موقع پر 23 ستمبر 2026 کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے نجی اور پرائیویٹ شعبوں کے لیے 96ویں سعودی قومی دن کی تعطیل کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حکام نے کہا کہ بدھ 12 ربیع الثانی، 1448 ہجری، 23 ستمبر 2026 کو نجی اور پرائیویٹ شعبوں میں ملازمین کے لیے سرکاری تعطیل ہوگی۔ہمیں تھریڈز پر فالو کریں https://www.threads.com/@arynewstvوزارت نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ لیبر لاء کے ایگزیکٹو ریگولیشنز کے آرٹیکل 24 پر مبنی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں سال 23 ستمبر قومی دن منایا جاتا ہے۔