امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا ایران میں قیام کر کے وہاں کا تیل اپنے قبضے میں لے سکتا ہے جیسا کہ وینزویلا کے معاملے میں کیا گیا تھا۔ٹرمپ نے اتوار کے روز اشارہ دیا کہ امریکا ایران میں موجود رہ سکتا ہے اور وہاں کا تیل اپنے قبضے میں لے سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا موازنہ وینزویلا کے وسیع تیل کے ذخائر کے پانچویں حصے پر کنٹرول حاصل کرنے کی امریکی کوششوں سے کیا۔ملاقاتوں اور گولف کا کھیل دیکھنے کے لیے آئرلینڈ کے دورے کے دوران، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انہیں اب بھی توقع ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کا خاتمہ اسی سال ہو جائے گا، اور ممکنہ طور پر یہ سب نومبر میں امریکا میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے جنگ امریکی وسط مدتی انتخابات سے پہلے یا بعد میں ختم ہو سکتی ہے تاہم ایران کے ساتھ نامکمل معاہدے پر دستخط نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ایران شدت سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین نے گزشتہ چند برسوں کے دوران ہمارے ساتھ منصفانہ برتاؤ کیا۔