روس اور شمالی کوریا کو ملانے والے پہلے پل کا افتتاح

Wait 5 sec.

ماسکو: روس اور شمالی کوریا کو زمینی راستے سے ملانے والے پہلے پل کا افتتاح کردیا گیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دریائے ٹومن پر تعمیر پل کو دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق روس اور شمالی کوریا کے پرچموں سے سجے ٹرکوں کا پہلا قافلہ ایک کلومیٹر طویل پل سے گزرا۔ ماسکو اور شمالی کوریا کے وزرائے اعظم نے ویڈیو لنک کے ذریعے افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کیا۔مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر روس کا بڑا بیاندونوں ممالک کے درمیان اس پل کی تعمیر پر برسوں سے بات چیت جاری تھی، گزشتہ برس روسی صدر پیوٹن کے دورہ شمالی کوریا کے دوران منصوبے پر اتفاق ہوا تھا۔