’’امریکیوں پر ہر 2 منٹ میں تقریباً 1 ملین ڈالر کا اضافی بوجھ‘‘

Wait 5 sec.

واشنگٹن: ڈیموکریٹک سینیٹر مارک وارنر نے کہا ہے کہ ایران جنگ امریکیوں پر ہر 2 منٹ میں تقریباً ایک ملین (10 لاکھ) ڈالر کا اضافی بوجھ ڈال رہی ہے۔ڈیموکریٹک سینیٹر مارک وارنر نے ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ کی اور کیپشن میں لکھا کہ ایران کے ساتھ جنگ امریکیوں کو سو ارب ڈالر کی پڑ چکی ہے، جب کہ مزید دس لاکھ ڈالر ہر دو منٹ میں خرچ ہو رہے ہیں۔Democratic Senator Mark Warner slams US President Trump in a video message, saying an unnecessary military conflict with Iran was forced upon the country and has drained billions of dollars from American pockets pic.twitter.com/s2a7sqV2A8— TRT World Now (@TRTWorldNow) September 8, 2026انھوں نے کہا اب یہ دستاویزی طور پر سامنے آ چکا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی شروع کی ہوئی ایران کے ساتھ یہ جنگ امریکی عوام کو سو ارب ڈالر پڑ چکی ہے۔ امریکا ٹرمپ کے مقرر کردہ جنگی اہداف کے حصول میں کہیں بھی نہیں پہنچا، جب کہ پٹرول 4 ڈالر فی گیلن اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں۔مارک وارنر نے کہا یہی ہوتا ہے جب آپ بغیر کسی منصوبے، حکمتِ عملی، اتحادیوں اور جنگ سے نکلنے کے راستے کے، اپنی مرضی کی جنگ شروع کرتے ہیں۔