عراق نے سعودی آئل پائپ لائن کو نشانہ بنانے والا ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم قبضے میں لے لیا

Wait 5 sec.

بغداد (13 ستمبر 2026): عراق کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم قبضے میں لے لیا جو مبینہ طور پر سعودی عرب کی مشرق-مغرب آئل پائپ لائن پر ہونے والے حملے میں استعمال کیا گیا تھا۔عراق کے سرکاری خبر رساں ادارے آئی این اے کی جانب سے جاری بیان میں عراقی سکیورٹی میڈیا سیل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سعد معن نے بتایا کہ انٹیلیجنس اور سکیورٹی ٹاسک فورس نے ڈرون لانچنگر ڈھونڈ کر ضبط کر لیا۔لیفٹیننٹ جنرل سعد معن نے یہ بھی کہا کہ فرانزک اور تکنیکی ماہرین حملے کے ذمہ داروں کا پتا لگانے کیلیے کام کر رہے ہیں، عراق کے کمانڈر ان چیف نے تحقیقات میں شامل ہونے اور اس کے نتائج کا جائزہ لینے کی ایرانی درخواست منظور کی۔یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سعودی عرب میں پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمتانہوں نے بتایا کہ بغداد انٹیلیجنس شیئر کرنے کیلیے سعودی حکام کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عراق پریوینٹو سورینٹی کے اصول پر عمل پیرا ہے جس کا مطلب نہ صرف اپنی سرزمین پر حملوں کو روکنا ہے بلکہ اپنی زمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف لانچنگ پیڈ بننے کی اجازت نہ دینا بھی ہے، اور نہ ہی عراق کو پراکسی جنگ کا حصہ بننے دینا ہے۔سعودی حکام کے مطابق جمعرات کو عراق سے فائر کیے جانے والے کئی ڈرونز ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں مشرق-مغرب پائپ لائن سے ٹکرائے جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔یہ پائپ لائن عالمی تیل کی فراہمی کا تقریباً 4 سے 5 فیصد حصہ ہے۔