ڈھاکا: بنگلادیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی بیٹی صائمہ واجد مالی عنوانیوں کے سنگین الزامات کے بعد عالمی ادارہ صحت سے مستعفی ہوگئیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی کمیٹی شیخ حسینہ کی بیٹی صائمہ واجد کے خلاف فراڈ اور جعل سازی کی تحقیقات کر رہی تھی۔رپورٹس کے مطابق صائمہ واجد پر الزام تھا کہ انہوں نے دورہ چین کے بعد غلط اخراجات کا بل جمع کروایا اور بنگلادیش میں غیرقانونی طور پر پلاٹ حاصل کیا۔بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کا وطن واپس جانے کا اعلانعالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی کمیٹی نے انہیں عہدے سے برطرف کرنے کی سفارش کی تھی، بنگلادیش کی معزول وزیراعظم کی بیٹی عالمی ادارہ صحت کے علاقائی ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھیں۔ الزامات سامنے آنے کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔