’ایران ہر قیمت پر معاہدہ کرنا چاہتا ہے‘

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ہر قیمت پر معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔آئرلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے جنگ امریکی وسط مدتی انتخابات سے پہلے یا بعد میں ختم ہو سکتی ہے تاہم ایران کے ساتھ نامکمل معاہدے پر دستخط نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ایران شدت سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ چین نے گزشتہ چند برسوں کے دوران ہمارے ساتھ منصفانہ برتاؤ کیا۔ایرانی صدرایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اگر امریکی جنگجو ہیں تو انھیں ایرانی بہادر فوج کا سامنا کرنا چاہیے، شہری بنیادی ڈھانچے اور خوراک کے ذخائر کو نشانہ بنا کر جنگ کیوں کی جا رہی ہے؟مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ اگر وہ انسان ہیں تو لوگوں کو پانی، کھانے اور ادویات سے محروم کیوں کیا جا رہا ہے؟ ایرانی صدر نے عزم کا اظہار کیا کہ ہمارے لوگوں کو دھمکا کر جھکایا نہیں جا سکتا، ایران کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا۔واضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نئی دہلی میں برکس سمٹ میں شرکت کے لیے بھارت کے تین روزہ دورے پر ہیں، وہ جمعہ 11 ستمبر کو نئی دہلی پہنچے تھے، یہ ان کا بہ طور صدر بھارت کا پہلا دورہ ہے، ان سے پہلے ایرانی صدر حسن روحانی نے 2018 میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔