’اگلی جنگ میں ایران کہیں زیادہ طاقت کےساتھ لڑے گا‘

Wait 5 sec.

سرپرست ایرانی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اگلی جنگ میں ایران کہیں زیادہ طاقت کےساتھ لڑے گا آج کوئی جنگ چھڑ جائے تو ایران گزشتہ جنگوں کی نسبت کہیں زیادہ تکنیکی قوت سےکارروائی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران اگلی جنگ جدید ترین صلاحیتوں کے ساتھ لڑے گا اور پورے یقین سے کہتا ہوں، تکنیکی سرگرمیوں، اسلحہ سازی کو میڈیا بیانیہ سمجھنے والوں نے میدان جنگ میں ہماری صلاحیتیں دیکھ لیں جو کچھ نمائش کےلیے پیش کیا جاتا ہے وہ قوم کی دفاعی صنعت کی اصل صلاحیتوں کا محض چھوٹا سا حصہ ہے۔جنرل ابن الرضا کا کہنا تھا کہ ایران کی دفاعی صنعت اور عسکری امکانات کی پیش رفت پوری قوت کے ساتھ جاری ہے آج ایران اپنی تاریخ کے کسی بھی دوسرے دور کی نسبت زیادہ مضبوط، متحد اور چوکس ہے۔ایرانی صدرایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ ایران کی سعودی عرب کے ساتھ کوئی جنگ نہیں۔ سعودی عرب پر حملہ کرنے والوں حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں۔ایرانی صدر نے کہا کہ آپس میں لڑنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ بارہا کہا ہے خطے کے تمام ممالک کو ایک میز پر بیٹھ کر امن و سلامتی کیلیے بات کرنی چاہیے۔ایرانی صدر نے مزید کہا کل مسقط میں آبنائے ہرمز پر عمان میں ہونے والے مذاکرات میں وہ تمام ممالک شریک ہوں گے، جن کی سر زمین سے ایران پر حملہ کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے بین الاقوامی حقوق چاہتا ہے جنگ نہیں، ہم اب بھی امن کو ترجیح دیتے ہیں۔ایک سوال پر ایرانی صدر نے کہا خدا کا شکر ہے کہ ہمارے رہبر معظم زندہ ہیں اور پہلے کی طرح نظام کے اندر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ دشمن ان کے ٹھکانے کا سراغ لگانے میں ناکام رہا ہے۔