ڈھاکا: بنگلادیش میں خسرہ کی بدترین وباء پھیل گئی، بیمار بچوں کی مسلسل آمد کے باعث اسپتالوں میں جگہ کی کمی کا سامنا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش میں خسرہ کی وباء سے 6 ماہ میں 1 ہزار بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ماہرین کے مطابق ویکسی نیشن مہم کے باوجود حفاظتی اقدامات میں کمی کے باعث وباء مسلسل پھیل رہی ہے۔بنگلادیشی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ میں خسرہ سے 999 بچوں کی اموات ریکارڈ کی گئیں۔وزارتِ صحت کے مطابق 19 ہزار 835 مریضوں میں خسرہ کی تصدیق ہوئی جبکہ خسرہ کے 1 لاکھ 66 ہزار مشتبہ کیسز ریکارڈ کئے گئے، خسرہ کے شُبے میں 1 لاکھ 46 ہزار مریضوں کو اسپتالوں میں لایا گیا۔خسرہ کی وبا نے خطرناک صورتحال اختیار کر لی، اب تک 40 بچے جاں بحقوبائی بیماریوں کے اعداد و شمار کے مطابق بنگلادیش کو دنیا کی سب سے بڑی خسرہ کی وباء کا سامنا ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔