ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اسرائیل کے خلاف برطانیہ کی پابندیوں کا خیر مقدم

Wait 5 sec.

لندن: ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے اسرائیلی غیر قانونی بستیوں کے خلاف برطانیہ کی پابندیوں کا خیر مقدم کیا گیا ہے، ساتھ ہی اسرائیل مخالف پابندیوں کو انتہائی اہم قرار دیا گیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر ڈائریکٹر ایریکا گویرا کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بستیاں غیر قانونی قبضے، الحاق اور نسلی صفائی کا سبب بن رہی ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بستیاں فلسطینیوں کو ان کی زمینوں اور املاک سے محروم کر رہی ہیں، پابندیوں جیسے اقدامات بہت پہلے ہونے چاہئے تھے۔ایریکا گویرا کے مطابق یہ اقدامات عالمی کوششوں کا اختتام نہیں بلکہ آغاز ثابت ہونا چاہیے، برطانیہ کو اپنے فیصلے پر عملی اقدامات اُٹھانا ہوں گے۔اُنہوں نے کہا کہ برطانیہ کو اسرائیل کو حاصل استثنیٰ کے خاتمے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، برطانیہ اسرائیل سے فوجی تعاون روکنے اور عالمی نظام انصاف کی حمایت کرنے جیسے اقدامات بھی کرے۔برطانیہ نے اسرائیل سے درآمد اشیا پر پابندی عائد کردیواضح رہے کہ برطانیہ کے وزیرِ خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیلی بستیوں سے درآمد ہونے والی اشیاء پر پابندی لگاتے ہوئے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بستیوں کی توسیع اور فلسطینیوں کے خلاف تشدد میں ملوث افراد اور اداروں پر مزید پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔