(9 ستمبر 2026): اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل ایرانی حکومت گرانے کے بہت قریب ہے۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے شام کے مقبوضہ علاقے کوہ حرمون میں فوجی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران شکست کے قریب ہے۔ واضح رہے کہ 2024 میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے یہ علاقہ اسرائیل کے قبضے میں ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اپنی سرحد کے ساتھ کسی بھی دہشتگرد فوج کو قائم نہیں ہونے دیں گے، یہ جنگ میں حاصل ہونے والی ہماری سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔یہ بھی پڑھیں: ایرانی حکومت گرانے کے لیے کام کر رہے ہیں، پائلٹس کسی بھی وقت پہنچ سکتے ہیں، نیتن یاہونیتن یاہو نے مزید کہا کہ ابھی مزید کام باقی ہے، بنیادی کام ایران میں قائم حکومت کو شکست دینا ہے، ہم اسے گرانے کے بہت قریب ہیں، ہم جانتے ہیں کہ پورا محور بالآخر ڈھیر ہو جائے گا، ہم ایسا کرنے کیلیے پرعزم ہیں اور ہم اسے کر کے رہیں گے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے وزیر دفاع اسرائیل کٹز اور ڈپٹی چیف آف اسٹاف میجر جنرل تمیر یادی کے ہمراہ کوہ حرمون کا دورہ کیا۔