(9 ستمبر 2026): ایران کا جوہری معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ویانا میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے 35 رکنی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا جس میں ایران کا جوہری معاملہ سلامتی کونسل کو بھیجنے کی قرارداد امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے پیش کی۔ان ممالک نے جوہری ذمہ داریاں پوری کرنے اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کا مطالبہ کیا۔یہ بھی پڑھیں: اردوان بھی نہیں چاہتے کہ ایران جوہری طاقت بنے، ٹرمپقرارداد کے حق میں 23 ووٹ آئے، ایران، روس، چین اور نائجر نے مخالفت کی جبکہ 8 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔معاملہ اب سکیورٹی کونسل جائے گا، تاہم روس اور چین کے ویٹو کی وجہ سے ایران کے خلاف سخت اقدامات کا امکان کم ہے۔