تہران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصار اللّٰہ یمن کی خودمختار تنظیم ہے جو اپنے فیصلے خود کرتی ہے، نہ تو وہ کسی سے احکامات لیتی ہے اور نہ ہی کسی کی پراکسی ہے، ہم پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسماعیل بقائی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ خطے میں عدم استحکام کی جڑ امریکی فوجی مداخلت اور حاکمانہ پالیسیاں ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اگر واشنگٹن حقیقی معنوں میں امن چاہتا ہے تو اسے صرف ایک قدم اٹھانے کی ضرورت ہے اور وہ یہ کہ خطے میں عدم استحکام پر مبنی اپنی مداخلت بند کردے۔رپورٹس کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بموں اور بیرونی دباؤ سے یمن میں امن قائم کرنا ممکن نہیں ہے۔آئی اے ای اے نے ایران کیخلاف قرارداد منظور کرلیانہوں نے کہا کہ امن اسی صورت میں ہوگا جب تمام فریقوں کے متفقہ روڈ میپ کی بنیاد پر حقیقی مذاکرات کیے جائیں گے۔