ایران سے جنگ جلد ختم ہونے خوشخبری، ٹرمپ نے ’’ٹائم لائن‘‘ بھی دے دی!

Wait 5 sec.

واشنگٹن (10 ستمبر 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جنگ جلد ختم ہونے خوشخبری سناتے ہوئے ٹائم لائن دے دی ہے۔ایران اسرائیل جنگ جو اب ایران امریکا جنگ میں تبدیل ہو چکی ہے، اس کے معاشی اثرات سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے اور تیل کی بڑھتی قیمتوں نے عالمی معیشت کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جنگ جلد ختم ہونے اور تیل کی قیمتیں گرنے کی خوشخبری سنا دی ہے۔صدر ٹرمپ نے ڈیلاس میں کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں وسط مدتی انتخابات کےبعد ایران سے جنگ ختم ہو جائے گی اور تیل کی قیمتیں بھی گر جائیں گی۔امریکی صدرٹرمپ نے ڈیلاس میں کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں کہا ایران اب مشرق وسطیٰ کا غنڈہ نہیں رہا۔ آبنائے ہرمزکوامریکا کنٹرول کررہا ہے۔ اسےاب آبنائے ٹرمپ کہنا چاہیے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایران اب مشرقِ وسطیٰ کا غنڈہ نہیں رہا۔ امریکا آبنائے ہرمز کو کنٹرول کر رہا ہے، اب اسے ٹرمپ آبنائے کہنا چاہیے، جنگ میں امریکا کی فتح کے بعدت یل کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔دوسری جانب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیران نے انھیں خبردار کیا ہے کہ ایران جنگ اُن کی مدتِ صدارت کے اختتام تک جاری رہ سکتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کے خدشے سے آگاہ کر دیا گیا