فضائی کمپنی اتحاد ایئر نے بڑا اعلان کردیا

Wait 5 sec.

دبئی: یو اے ای کی قومی فضائی کمپنی اتحاد ایئر نے 4 اکتوبر سے سعودی عرب کے بحیرہ احمر کے ساحل کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابوظبی اور ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان ابتدا ہفتے میں ایک پرواز سے ہوگی بعد میں ہفتے میں دو پروازیں اڑان بھریں گی۔وام کا کہنا ہے کہ ابوظبی سے صرف تین گھنٹے کی مسافت پر واقع تبوک ریجن کے ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نیٹ ورک میں سال بھر کے لیے دستیاب سیاحتی منزل میں شامل کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق اتحاد ایئر کے انٹرنیشنل نیٹ ورک بشمول خلیجی ممالک، پاکستان اور انڈیا کے مسافر ابوظبی سے ایک کنکشن کے ذریعے بحیرہ احمر تک آسکیں گے۔دمام، ریاض، جدہ، مدینہ اور قصیم کے بعد بحیرہ احمر سعودی عرب میں اتحاد ایئر کی چھٹی منزل بن جائے گا۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال، اتحاد ایئرویز کا مسافروں کیلئے بڑا اعلاناتحاد ایئر کے سی ای او کا کہنا ہے کہ ’جزائر، مرجانی چٹانیں اور آرام اب ابو ظبی سے مختصر پرواز اور پورے نیٹ ورک میں کہیں بھی ایک کنکشن کے فاصلے پر ہیں، ایسے مقامات پر تعطیلات گزارنے کے لیے لوگ عموما طویل فاصلے کی پرواز کا سہارا لیتے ہیں۔‘