اسماعیل بقائی نے امریکی کارٹون سمپسن کی ایک تصویر ایکس پر پوسٹ کر دی

Wait 5 sec.

تہران : ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی کارٹون سمپسن کی ایک تصویر ایکس پر پوسٹ کر دی اور کہا پُرسکون رہیں، یہ سب کچھ قابو میں ہے۔تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر مشہور امریکی اینیمیٹڈ سیریز دی سمپسنز کا ایک کارٹون شیئر کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر واشنگٹن کے موقف کا شدید تمسخر اڑایا ہے۔اسماعیل بقائی نے تصویر کے ساتھ تحریر کیا  "پُرسکون رہیں، یہ سب کچھ قابو میں ہے”۔انہوں نے واضح کیا کہ 28 فروری تک آبنائے ہرمز کے ذریعے بین الاقوامی تجارتی اور بحری آمدورفت مکمل طور پر کھلی ہوئی تھی، تاہم واشنگٹن نے خطے پر ایک غیر قانونی اور تباہ کن جنگ مسلط کر کے بحری جہاز رانی کا نظام مفلوج کر دیا۔ایرانی ترجمان نے امریکی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا امریکی مداخلت اور جنگ کے باعث تیل بردار جہاز رک گئے، عالمی تجارت میں خلل پڑا اور دنیا بھر میں توانائی (پیٹرولیم) کی قیمتوں میں سنسنی خیز اضافہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنے ہی پیدا کردہ بحران کا ملبہ اور الزام ایران پر ڈالنے کی مضحکہ خیز کوشش کر رہا ہے۔ واشنگٹن دنیا کو یہ باور کرانا چاہتا ہے کہ یہ تمام اخراجات اور مشکلات ایران کے رویے کا نتیجہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگ امریکہ نے خود شروع کی ہے لیکن وہ چاہتا ہے کہ اس کی تباہی اور اخراجات کا خمیازہ پوری دنیا بھگتے، اور خطے میں پیدا ہونے والی اس افراتفری کا ذمہ دار ایران کو ظاہر کیا جا رہا ہے۔