مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر روس کا بڑا بیان

Wait 5 sec.

موسکو(7 ستمبر 2026): روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ خطے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر اپنے اہم بیان میں کہا کہ ان تینوں ممالک کے پاس ایک مضبوط دفاعی اتحاد موجود ہے اور ان کی مدد سے خطے کے دیگر ممالک کے درمیان بھی تعاون کو بڑھایا جا سکتا ہے۔روسی وزیر خارجہ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ صرف خلیجی ممالک تک محدود نظر نہیں آتا بلکہ اس میں دیگر ممالک بھی شامل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ مصر بھی اس مشترکہ دفاعی معاہدے کا حصہ بن سکتا ہے، جبکہ اگر الجزائر کی جانب سے بھی اس میں دلچسپی ظاہر کی جاتی ہے تو یہ ایک انتہائی مثبت پیشرفت ہوگی۔ایران کی شمولیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ اس معاہدے میں ایران کو شامل کرنے کے لیے کچھ خاص شرائط طے کرنا ہوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران کی شرکت پر اتفاق ہو جاتا ہے تو یہ روس کے تجویز کردہ سیکیورٹی منصوبے پر عمل درآمد کی جانب ایک انتہائی اہم قدم ثابت ہوگا۔