خلیجی ممالک جانے اور آنے مسافروں کے لیے اہم الرٹ جاری

Wait 5 sec.

دبئی : انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے باعث خلیجی ایئرلائنز کی جکارتہ کے لئے پروازیں منسوخ و معطل کرتے ہوئے اہم سفری ایڈوائزری جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں آتش فشانی سرگرمیوں اور فضا میں راکھ کے بادل بلند ہونے کے باعث خلیجی ممالک سے جانے اور آنے والی ہوائی سروس شدید متاثر ہوئی۔فلائٹ آپریشنز متاثر ہونے پر ایمریٹس، اتحاد ایئرویز اور قطر ایئرویز نے پروازوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ایمریٹس کی دبئی سے جکارتہ جانے والی ایک پرواز منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ دیگر متعدد پروازوں کے شیڈول میں تاخیر ہوئی ہے۔اتحاد ایئرویز کی ابوظہبی سے جکارتہ کے لیے آپریشنل پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔مزید پڑھیں : انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے راکھ کے بادل بلند، پروازیں معطل، اسکولز بندقطر ایئرویز کی دوحہ سے جکارتہ روٹ پر چار پروازوں کی منسوخی، تاخیر یا اوقات کار میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا ہے۔تمام متاثرہ ایئرلائنز نے خلیجی ممالک سے جکارتہ کا سفر کرنے والے تمام مسافروں کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ ہوائی اڈے ) کے لیے روانہ ہونے سے قبل اپنی اپنی ایئرلائن کے پورٹل یا ہیلپ لائن سے پرواز کا تازہ ترین اسٹیٹس لازمی چیک کریں۔