صنعا(10 ستمبر 2026): یمن کے وزیر دفاع طاہر العقیلی کے قافلے پر حملہ کرکے انہیں مبینہ طور پر یرغمال بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔روسی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یمنی وزیر دفاع الصالح گورنریٹ کے دورے پر تھے، اس دوران نامعلوم سمت سے ان کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے بعد فریقِ مخالف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیر دفاع طاہر العقیلی کو ان کے قافلے سمیت یرغمال بنا لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس مسلح کارروائی کے دوران یمنی وزیر دفاع کے ایک محافظ کو بھی قیدی بنا لیا گیا ہے۔اس واقعے کے بعد خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال اور سیاسی ہلچل میں اضافہ ہو گیا ہے، تاہم یمنی حکام یا سرکاری ذرائع کی جانب سے اس دعوے کے حوالے سے فی الحال کوئی حتمی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔