ٹوکیو: جاپان کے شہر ناگویا میں ایک گھنٹے میں ایک سو پانچ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث گٹر اُبل پڑے، سڑکیں تالاب بن گئیں، پانی عمارتوں، میٹرو اسٹیشنز اور مالز میں داخل ہوگیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریکارڈ سطح کی طوفانی بارش سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا، شہر میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی، بارش آج بھی جاری رہنے کا خدشہ ہے۔رپورٹس کے مطابق ناگویا میں 29 ستمبر سے ایشین گیمز بھی شیڈول ہیں، بعض مقابلوں کے وینیوز میں بھی پانی داخل ہوگیا، تاہم کسی ایتھلیٹ یا اسٹاف ممبر کو نقصان نہیں پہنچا، تمام افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔سعودی عرب: مختلف شہروں میں بدھ سے پیر تک بارش کا الرٹ جاریناگویا کے میئر کے مطابق 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ایشین گیمز شیڈولڈ کے مطابق ہوں گے۔