کویت ایئر ویز کی ’ایئر کارگو‘ آپریشنز معطل کرنے کی تردید

Wait 5 sec.

کویت سٹی: کویت ایئر ویز نے ان تمام خبروں کو یکسر مسترد کر دیا ہے جن میں یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ایئرلائن نے اپنے ایئرکارگو آپریشنز معطل کر دیے ہیں یا اس کے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے کوئی خدشات ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی ایئرلائن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ان کے کارگو آپریشنز منظور شدہ ضوابط اور متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی تعاون کے تحت معمول کے مطابق جاری ہیں۔رپورٹس کے مطابق ایئرلائن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا کارگو سیکشن تمام متعلقہ سکیورٹی اور حفاظتی معیارات (safety standards) پر مکمل طور پر پورا اترتا ہے۔کویت: اقامے پاسپورٹ پر منتقل کرنے کے لیے 3 ماہ کی مہلتایئر لائن نے عوام اور مسافروں کا ان کی سمجھ بوجھ اور تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔