واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کو امریکی افواج نے خام تیل لے جانے والے پانچ ایرانی جہازوں کو تباہ کردیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ کارروائی پاسداران کی جانب سے 2 روز کے دوران بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے امریکی بحریہ کے ایک جنگی جہاز کو دو بار نشانہ بنانے کے بعد عمل میں لائی گئی۔CENTCOM forces destroyed five Iranian crude oil carriers, Sept. 8, after the Islamic Revolutionary Guard Corps (IRGC) targeted a U.S. Navy warship with ballistic missiles twice over the past two days. The U.S. warship successfully evaded the attempted Iranian attacks and… pic.twitter.com/Gi8a2tloN1— U.S. Central Command (@CENTCOM) September 8, 2026 سینٹ کام کے مطابق امریکی جنگی جہاز ایرانی حملوں کی کوششوں سے کامیابی کے ساتھ بچ نکلنے میں کامیاب رہا، ایرانی حملوں میں کسی امریکی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔امریکا نے ایران کی27 فضائی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیںدوسری جانب پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ کویت اور بحرین کے آس پاس موجود تمام آئل ٹینکرز فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں، تمام ٹینکر عملے کو خبردارکرتے ہیں وہ فوری طور پر اپنے جہاز چھوڑ دیں، انہیں نشانہ بنایا جائیگا۔