کویت: کویت کی وزارتِ تعلیم نے تعلیمی شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کے پہلے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے 7,019 غیر ملکی اساتذہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس اقدام کا مقصد مختلف مضامین میں موجود تقریباً 33,268 اضافی اساتذہ کی تعداد کو کنٹرول کرنا اور قومی خزانے کو سالانہ تقریباً 4 کروڑ 20 لاکھ (42 ملین) کویتی دینار بچانا ہے۔وزارتِ تعلیم کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 1,551 مرد اور 5,468 خواتین اساتذہ شامل ہیں۔ متاثرہ اساتذہ کو سرکاری ایپ ”ساحل” کے ذریعے باقاعدہ اطلاع دی جائے گی، جبکہ ان کے قانونی و ملازمتی حقوق اور واجبات کا پورا تحفظ کیا جائے گا۔وزیر تعلیم کی ہدایت پر شروع کی جانے والی اس اسکیم کا بنیادی مقصد اسکولوں میں اساتذہ کی تعداد کو حقیقی ضرورت کے مطابق بنانا ہے۔کویت: 555 غیر ملکیوں کے رہائشی پتے حذف کردیئے گئےوزارتِ تعلیم نے وضاحت کی ہے کہ تمام مضامین میں ایک ساتھ برطرفیاں نہیں کی جا رہیں، بلکہ جن مضامین میں اساتذہ کی حقیقی کمی ہے وہاں نئی بھرتیاں جاری رہیں گی۔