تہران (8 ستمبر 2026): ایران نے پٹرول کی قیمتوں کے لیے کوٹہ سسٹم نافذ کر دیا ہے اور ہر کوٹے کے شہری کے لیے الگ نرخ مقرر کیے گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے امریکا سے طویل ہوتی کشیدگی کے دوران اپنے شہریوں کے لیے پٹرول کی قیمتوں سے متعلق کوٹہ سسٹم نافذ کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اب شہریوں کو ماہانہ پٹرول استعمال کی بنیاد پر مختلف قیمتوں پر پٹرول فراہم کیا جائے گا۔وہ شہری جو یومیہ 2 لیٹر یا ماہانہ 60 لیٹر تک پٹرول استعمال کرتے ہیں، انہیں 2.5 ریال فی لیٹر ملے گا۔ جب کہ ایک ماہ میں 50 لیٹر پٹرول استعمال کرنے والوں کے لیے یہ قیمت 5 ریال فی لیٹر ہوگی۔اس کے علاوہ تیسرے کوٹے میں پٹرول کی قیمت 8 سے بڑھا کر 16 ریال کر دی گئی ہے۔ تاہم پہلے دو مراحل میں 110 لیٹر پٹرول پرانی قیمت پر ملے گا۔تیل کی قیمتیں کب کم ہوں گی؟ ٹرمپ نے بتادیا