واشنگٹن (8 ستمبر 2026): ریپبلکن سینیٹر رِک اسکاٹ نے کہا ہے کہ ایران سے منسلک معالی معاونت کے معاملے میں ترکی ہمارا دوست ملک نہیں ہے۔امریکا کے ری پبلکن سینیٹر رِک اسکاٹ نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایک پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ترکی ہمارا دوست ملک نہیں ہے۔رِک اسکاٹ نے لکھا ایران سے منسلک مالی معاونت کے معاملے پر ترکی ہمارا دوست نہیں، ایران کی خطرناک حکومت سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کو جواب دہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے گزشتہ ہفتے ایرانی دہشت گردوں کی مبینہ مالی معاونت پر ترکی کے خلاف امریکی کارروائی کرتے ہوئے ترکی کے گولڈن گلوبل بینک پر پابندی عائد کی۔بینک نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے لیے کروڑوں ڈالر کی لین دین میں سہولت فراہم کی اور ایرانی رقوم کو بین الاقوامی سطح پر منتقل کرنے میں مدد دی۔اسرائیلی سازشوں نے اسلام آباد معاہدہ سبوتاژ کیا، ترک صدر کا دعویٰ