’ویمنس ایشیا کپ 2026‘ کے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے اپنا دبدبہ برقرار رکھتے ہوئے بنگلہ دیش کو چاروں خانے چت کر دیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے 40 رنوں سے کامیابی حاصل کی۔ اس یکطرفہ جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں مسلسل 10ویں مرتبہ فائنل میں جگہ بنائی۔ اسی کے ساتھ ہندوستان نے اس ٹورنامنٹ کے ہر ایڈیشن میں فائنل تک پہنچنے کا ریکارڈ بھی برقرار رکھا ہے۔Marching into the Final! A dominant display by #TeamIndia as they win by 4️⃣0️⃣ runs to seal their spot in the Final of the #WomensAsiaCup Scorecard ▶️ https://t.co/6OyMx9q1ih#INDvBAN pic.twitter.com/MtVYlVDv8n— BCCI Women (@BCCIWomen) September 10, 202610 ستمبر کو کھیلے گئے اس مقابلہ میں ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے سلامی بلے باز شیفالی ورما کی نصف سنچری کے دم پر 20 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنوں کا اسکور کھڑا کیا۔ مشکل اور سست پچ پر جہاں باقی تمام ہندوستانی بلے باز رن بنانے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے، وہیں شیفالی ورما نے بنگلہ دیشی گیندبازی کی جم کر خبر لی۔ شیفالی نے صرف 40 گیندوں میں 64 رن بنائے، جس میں 7 زبردست چوکے اور 3 چھکے شامل رہے۔سرفہرست 4 ہندوستانی بلے بازوں میں باقی تینوں کا اسٹرائیک ریٹ 100 سے بھی کم رہا، جبکہ شیفالی نے 160 کے اسٹرائیک ریٹ سے رن بناتے ہوئے گیندبازوں پر دباؤ بنایا۔ اس دوران شیفالی کے 3 کیچ بھی چھوٹے۔ اس کے علاوہ پرتیکا راول نے 20 رن اور وکٹ کیپر رچا گھوش نے 16 گیندوں پر 21 رنوں کا مفید تعاون دیا۔ کپتان ہرمن پریت کور بھی 28 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 24 رن بنانے میں کامیاب رہیں۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کے لیے سلطانہ خاتون نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ رابیہ خان، ناہیدہ اختر اور معروفہ اختر کو 1-1 کامیابی ملی۔When the going got tough, Shafali Verma got going! Striking at a solid 160 to steer the innings, she bags the Player of the Match award #TeamIndia | #WomensAsiaCup | #INDvBAN | @TheShafaliVerma pic.twitter.com/EGnt8V2qQE— BCCI Women (@BCCIWomen) September 10, 2026150 رنوں کے ہدف کے جواب میں بنگلہ دیش کی شروعات کافی خراب رہی۔ ٹیم نے پاور پلے میں صرف 26 رن جوڑے اور ایک وکٹ گنوائی۔ اس کے بعد ٹیم مقابلے میں واپسی ہی نہیں کر سکی اور پوری ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 109 رن ہی بنا سکی۔ اس دوران دیپتی شرما ہندوستان کی سب سے کامیاب گیندباز رہیں۔ انہوں نے 4 اوورز میں 26 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ نندنی شرما نے 2 وکٹیں لی، جبکہ شری چرنی اور پریما راوت کو 1-1 کامیابی ملی۔