واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران جنگ کی حکمت عملی اور کامیابی کے امکانات پر انتہائی تشویش کا شکار ہوگئے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مشرق وسطیٰ، یورپ اور ایشیا میں امریکی فوجی کمانڈروں سے رابطہ کرکے ایران جنگ پر بے لاگ جائزہ طلب کیا تھا۔رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے عوامی سطح پر پیش موقف کے برعکس جنگ کا ہوشربا جائزے کا انکشاف ہوا ہے۔کمانڈروں کے مطابق پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز کا ذخائر کم ہونا ان کے لیے سب سے زیادہ تشویش کا باعث تھا۔ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، صدر ٹرمپکمانڈروں نے بتایا کہ ایک موقع پر ان کی تعداد سو سے بھی کم رہ گئی تھی۔ اہم میزائل نظام کی فراہمی میں بھی تاریخی کمی کا سامنا تھا۔