دبئی: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے، برینٹ خام تیل کی قیمت 1 ڈالر 5 سینٹ اضافے کے بعد 1 فیصد بڑھ کر 108 ڈالرز 68 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) تیل کی قیمت بھی 95 سینٹ اضافے کے بعد 1 فیصد بڑھ کر 103 ڈالرز 45 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی۔رائٹرز کا کہنا ہے کہ دونوں اہم بینچ مارک رواں ہفتے پہلی بار مئی کے وسط کے بعد 100 ڈالرز فی بیرل سے زائد پر ہفتہ وار اختتام کی جانب گامزن ہیں۔بحری راستوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے باعث خطے میں جہاز رانی کی سرگرمیاں متاثر ہونے اور تیل کی رسد میں طویل تعطل کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، صدر ٹرمپدونوں بینچ مارک کی قیمتوں میں جمعرات کو بھی 6 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔