ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، صدر ٹرمپ

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران کی بحری صلاحیت ختم کردی ہے، یقین ہے ایران جنگ مڈٹرم الیکشن کے بعد ختم ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ جنگ ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں بھی نیچے آجائیں گی۔ایران اسرائیل جنگ جو اب ایران امریکا جنگ میں تبدیل ہو چکی ہے، اس کے معاشی اثرات سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے اور تیل کی بڑھتی قیمتوں نے عالمی معیشت کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔امریکی صدر نے کہا ایران اب مشرق وسطیٰ کا غنڈہ نہیں رہا۔ آبنائے ہرمزکوامریکا کنٹرول کررہا ہے۔ اسے اب آبنائے ٹرمپ کہنا چاہیے۔امریکا آبنائے ہرمز کو کنٹرول کر رہا ہے، اب اسے ٹرمپ آبنائے کہنا چاہیے، جنگ میں امریکا کی فتح کے بعدت یل کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔امریکا میں موجود H-1B ویزا ہولڈرز کیلیے نئی مشکلدوسری جانب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیران نے انھیں خبردار کیا ہے کہ ایران جنگ اُن کی مدتِ صدارت کے اختتام تک جاری رہ سکتا ہے۔