اچانک بدل گیا دہلی-این سی آر کا موسم، کئی علاقوں میں موسلادھار بارش، نوئیڈا-گروگرام سمیت کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں کا الرٹ

Wait 5 sec.

راجدھانی دہلی اور این سی آر کا موسم آج اچانک بدل گیا۔ کچھ دنوں سے گرمی اور حبس کا سامنا کر رہے لوگوں کو اس وقت راحت ملی جب جمعہ کے روز دہلی-این سی آر کے کئی حصوں میں زوردار بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ بارش کے درمیان محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ گھنٹوں کے لیے ریڈ الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔ لگاتار بارش کے سبب کچھ علاقوں میں عارضی آبی جماؤ کا مسئلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے، اور اس کا اثر ٹریفک کے رفتار بھی پڑنے کا امکان ہے۔STORY | Showers in Delhi: IMD issues red alert; wet spell to continue till Sep 13Heavy rain lashed parts of Delhi on Friday, accompanied by strong winds, with the weather office issuing a red alert until 5 pm.READ: https://t.co/psHEWFr25B pic.twitter.com/kBJp5DAGgY— Press Trust of India (@PTI_News) September 11, 2026Delhi: Heavy rain lashes several parts of the national capital pic.twitter.com/VICHAs1gDo— IANS (@ians_india) September 11, 2026غور کرنے والی بات یہ ہے کہ جھماجھم ہو رہی بارش کا اثر کچھ علاقوں میں فوری طور پر دکھائی دینے لگا ہے۔ گیلی سڑک پر گاڑیاں رینگتی نظر آ رہی ہیں اور کچھ علاقوں میں آبی جماؤ کی وجہ سے ٹریفک جام بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بارش اور دھند جیسے موسم کی وجہ سے ویزیبلٹی (مرئیت) بھی کم ہو گئی ہے۔️ TRAFFIC ALERTDue to ongoing rainfall, temporary waterlogging may be experienced at some locations, which may affect traffic movement.Commuters are advised to drive cautiously, allow extra travel time and follow traffic staff instructions. Delhi Traffic Police Helpline:… pic.twitter.com/rvOEFqJO8u— DD News (@DDNewslive) September 11, 2026#WATCH दिल्ली: भारी बारिश के कारण राष्ट्रीय राजधानी के कई हिस्सों में सड़कों पर जलभराव देखने को मिला। वीडियो दया बस्ती इलाके से है। pic.twitter.com/rSpLVzOxDK— ANI_HindiNews (@AHindinews) September 11, 2026بارش کا اثر منڈی ہاؤس، کاپرنیکس مارگ، بھگوان داس روڈ اور تلک مارگ جیسے اہم راستوں پر خاص طور سے دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ان علاقوں میں ٹریفک رینگتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے اور جگہ جگہ عارضی جماؤ کا مسئلہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حالانکہ بارش کے باوجود دھولا کنواں کی مصروف سڑک پر میٹرو اور فلائی اوور کے نیچے سے بڑی تعداد میں گاڑیاں بہ آسانی گزرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔#WATCH दिल्ली: राष्ट्रीय राजधानी के कुछ हिस्सों में बारिश हुई। वीडियो धौला कुआं से है। pic.twitter.com/LcghRUrIKd— ANI_HindiNews (@AHindinews) September 11, 2026اس درمیان دہلی ٹریفک پولیس نے بارش کو پیش نظر رکھتے ہوئے گاڑی ڈرائیورز سے اپیل کی ہے کہ وہ انتہائی احتیاط کے ساتھ ڈرائیونگ کریں۔ پولیس نے لوگوں کو سفر کے لیے اضافی وقت لے کر گھر سے نکلنے اور سڑک پر تعینات ٹریفک ملازمین کی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ پولیس کے مطابق بارش جاری رہنے کے دوران کچھ مقامات پر عارضی آبی جماؤ ہو سکتا ہے، اس سے ٹریفک موومنٹ متاثر ہونے کا امکان ہے۔