چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

Wait 5 sec.

آگرہ : بھارت میں ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے اندوہناک واقعے نے لوگوں کے دل دہلا دیے، ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی ایک انتہائی ہولناک سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مسافر کا پیر ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان پھنس گیا اور ٹرین اسے گھسیٹتی ہوئی دور تک لے گئی۔یہ دل دہلا دینے والا واقعہ بھارت کے آگرہ کینٹ ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا، جس کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مسافر نے پلیٹ فارم نمبر 5 پر چلتی ہوئی ٹرین میں جلدی سوار ہونے کی کوشش کی، اس دوران اس کا جسمانی توازن بگڑ گیا اور ایک پیر ٹرین اور دوسرا پلیٹ فارم کے درمیان تنگ جگہ میں پھنس گیا۔Uttar Pradesh: आगरा कैंट रेलवे स्टेशन पर चलती साबरमती एक्सप्रेस और प्लेटफॉर्म के बीच फंसकर यात्री करीब 50 मीटर तक रेलवे ट्रैक पर घिसटता रहा।साबरमती एक्सप्रेस के अंदर एक महीने पहले महिला ने बच्चे को जन्म दिया था।साबरमती एक्सप्रेस के अंदर बिहार में नाबालिग बच्चों की तस्करी… pic.twitter.com/Vfth9aJYLY— Madan Mohan Soni (@madanmohansoni) September 9, 2026ریلوے اسٹیشن پر تعینات پولیس اہلکاروں اور وہاں موجود مسافروں نے دیکھتے ہی اپنی جان خطرے میں ڈال کر فوری طور پر اسے کھینچا اور معجزانہ طور پر ٹرین کے نیچے آنے سے اسے بچا لیا گیا، خوش قسمتی سے اس مسافر کو کوئی چوٹ بھی نہیں لگی اور وہ مکمل طور پر محفوظ رہا۔ریلوے حکام کی جانب سے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے مسافروں کو سختی سے تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ کبھی بھی چلتی ہوئی ٹرین میں چڑھنے یا اترنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔