نوآبادیاتی سوچ رکھنے والے دنیا کو تقسیم کر رہے ہیں: پیوٹن

Wait 5 sec.

(12 ستمبر 2026): روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ نوآبادیاتی سوچ رکھنے والے دنیا کو تقسیم کر رہے ہیں اور دوسروں کے وسائل پر زندگی گزارتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ نوآبادیاتی سوچ رکھنے والے لوگ بدلتی ہوئی حقیقت کو قبول کرنے کیلیے تیار نہیں ہیں۔روسی صدر نے کہا کہ حریفوں کو روکنے کیلیے تجارتی جنگ اور غیر قانونی پابندیاں لگائی جا رہی ہیں، جبکہ معاشی دباؤ، بلیک میلنگ اور اندرونی معاملات میں مداخلت کی جا رہی ہے، حریفوں کو دبانے کیلیے طاقت کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔یہ بھی پڑھیں: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر روس کا بڑا بیانانہوں نے مزید کہا کہ عالمی تعلقات کا پورا نظام اس وقت شدید مسائل کا شکار ہے، روس عالمی معاملات میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کو مضبوط بنانے کا حامی ہے، یو این چارٹر عالمی قانون کا اہم ذریعہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ ملک اقوام متحدہ کے چارٹر کو نامعلوم اصولوں کے نظام سے بدل رہے ہیں۔