دشمن یہ بات جان لیں کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، ایرانی آرمی چیف

Wait 5 sec.

تہران: ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی کا کہنا ہے کہ دشمن یہ بات اچھی طرح جان لیں کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا، فوج اور سپاہ پاسداران قومی طاقت کے دو اہم ترین ستون ہیں، مسلح افواج کے درمیان مکمل اتحاد اور آہنگی قومی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے تمام مشکلات اور قربانیاں برداشت کیں لیکن جائز موقف پر قائم رہی ہے، دشمنوں کے ظالمانہ اور ناجائز مطالبات کے سامنے ہر گز سر نہیں جھکائیں گے۔یہ پڑھیں: اسکول کے 168 بچے شہید کرکے آپ ہمیں دہشت گرد کہتے ہیں؟ ایرانی صدرمیجر جنرل حاتمی نے کہا کہ دشمنوں کو ایران، اس کے نظام اور قیادت سے متعلق نقطہ نظر بدلنا ہوگا، دشمن سمجھ لیں عظیم ایرانی قوم احترام سے مخاطب کیےجانے کی حقدار ہے، فوج فوج اور پاسداران کا اتحاد دشمنوں کی سازشوں کےخلاف آہنی ڈھال ہے۔ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ ثابت قدمی سے واضح کردیا ہے کہ قومی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، معمولی جارحیت کا جواب بھی متحد، فوری اور طاقتور ردعمل سے دیا جائے گا۔