واشنگٹن: سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ہے کہ جنگی ساز و سامان کے حوالے سے بالکل بھی فکرمند نہیں ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ ایڈمرل بریڈ کوپر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایران کیساتھ جاری جنگ میں امریکی افواج کو ساز و سامان، گولہ بارود کی کمی پر تشویش نہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی فوجی دستے مکمل طور پر مسلح ہیں، امریکی افواج کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔دوسری جانب سرپرست ایرانی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اگلی جنگ میں ایران کہیں زیادہ طاقت کے ساتھ لڑے گا آج کوئی جنگ چھڑ جائے تو ایران گزشتہ جنگوں کی نسبت کہیں زیادہ تکنیکی قوت سے کارروائی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران اگلی جنگ جدید ترین صلاحیتوں کے ساتھ لڑے گا اور پورے یقین سے کہتا ہوں، تکنیکی سرگرمیوں، اسلحہ سازی کو میڈیا بیانیہ سمجھنے والوں نے میدان جنگ میں ہماری صلاحیتیں دیکھ لیں جو کچھ نمائش کے لیے پیش کیا جاتا ہے وہ قوم کی دفاعی صنعت کی اصل صلاحیتوں کا محض چھوٹا سا حصہ ہے۔’وینزویلا کی طرح امریکا ایران میں رہ کر وہاں کا تیل قبضے میں لے سکتا ہے‘جنرل ابن الرضا کا کہنا تھا کہ ایران کی دفاعی صنعت اور عسکری امکانات کی پیش رفت پوری قوت کے ساتھ جاری ہے آج ایران اپنی تاریخ کے کسی بھی دوسرے دور کی نسبت زیادہ مضبوط، متحد اور چوکس ہے۔