محسن نقوی کی پھر ہوئی فضیحت، ہرمن پریت نے بھی ایشیا کپ ٹرافی لینے سے کیا انکار، بی سی سی آئی نے پیش کی وضاحت

Wait 5 sec.

’خواتین ایشیا کپ 2026‘ کے فائنل میں سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دے کر ریکارڈ آٹھویں بار چیمپئن بننے کے بعد دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک بڑا ڈرامہ دیکھنے کو ملا۔ میچ کے بعد ایوارڈ تقریب کے دوران ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کی فاتح ٹرافی ’ایشین کرکٹ کونسل‘ (اے سی سی) کے صدر اور پاکستان حکومت کے وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہاتھوں سے لینے سے صاف انکار کر دیا۔ ہرمن پریت بریگیڈ کے اس قدم کے باعث نقوی کو ایک بار پھر اسٹیج پر فضیحت کا سامنا کرنا پڑا۔After India refused to take Trophy from Mohsin Naqvi after winning the Asia Cup, he’s left the Dubai stadium - can’t see the Trophy with him or his staff pic.twitter.com/9uqgNsDB0f— Vikrant Gupta (@vikrantgupta73) September 13, 2026میچ سے قبل ہی اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اگر ہندوستان فتحیاب ہوتا ہے تو محسن نقوی سے ٹرافی لینے کو لے کر تنازعہ کھڑا ہو سکتا ہے۔ گزشتہ سال مردوں کے ایشیا کپ فائنل میں ہندوستان نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی۔ اس دوران بھی سوریہ کمار یادو کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا اور آخر میں ہندوستانی ٹیم نے صرف چیمپئنز کے بینر کے ساتھ اور ٹرافی کے بغیر جشن منایا تھا۔ ’خواتین ایشیا کپ 2026‘ کے فائنل کے بعد بھی ہرمن پریت کور اور ہندوستانی ٹیم نے وہی موقف برقرار رکھا۔ پروٹوکول کے تحت نقوی کو چیف گیسٹ کی حیثیت سے ٹرافی پیش کرنی تھی، لیکن ہندوستانی ٹیم کے سخت موقف کے باعث وہ ٹرافی پیش نہیں کر سکے۔ ایوارڈ تقریب کے دوران محسن نقوی اسٹیج پر کھڑے رہے، لیکن ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور اور کھلاڑیوں نے ان کے ہاتھ سے ایوارڈ لینے سے مکمل طور پر گریز کیا۔ نتیجۂ کار رنر اَپ کھلاڑیوں کو تمغے دیے گئے اور اس کے بعد ایوارڈ تقریب ختم کر دی گئی۔ہندوستان نے آٹھویں مرتبہ خواتین ایشیا کپ جیتاہندوستانی خواتین ٹیم کے اس قدم پر اب بی سی سی آئی کی جانب سے وضاحتی بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔ دبئی میں بی سی سی آئی کے سکریٹری دیوجیت سیکیا نے ہرمن پریت کور اور ان کی ٹیم کے فیصلے پر کہا کہ ایسا کر کے انہوں نے مردوں کی ٹیم کے موقف کے ساتھ اپنی یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’2025 میں ہوئے پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے بعد ہم پر اپنے ملک کے شہریوں کا دباؤ تھا کہ ہم اپنے پڑوسی ملک کے ساتھ کوئی تعلق نہ رکھیں۔ ہم ان کے ساتھ کرکٹ بھی نہ کھیلیں۔ تاہم، ہمارے ملک کی حکومت نے کثیر ملکی ٹورنامنٹ میں ان کے ساتھ کھیلنے کی منظوری دی۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ہر شرط کو مانیں گے۔‘‘Watch: On Indian women's cricket team did not accept the Women's Asia Cup trophy from ACC Chair Mohsin Naqvi, BCCI Secretary Devajit Saikia says, "Trophy is a controversial thing in the Asia Cup, Our men's team won the Asia Cup a year and a half ago. And our whole situation,… pic.twitter.com/2p5Q6bqS4L— IANS (@ians_india) September 13, 2026دیوجیت سیکیا نے کہا کہ محسن نقوی اے سی سی کے صدر ہونے کے علاوہ پی سی بی کے چیئرمین بھی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان حکومت میں وزیر بھی ہیں۔ ایسے میں ہم ان سے ٹرافی نہیں لے سکتے۔ خواتین ٹیم نے اپنے فیصلے سے ثابت کیا ہے کہ وہ ہندوستانی مردوں کی ٹیم کے موقف کے ساتھ ہے۔ ہمیں کوئی ملال نہیں ہے۔ ہمارا اصل مقصد ٹرافی حاصل کرنا نہیں بلکہ ہندوستانی ٹیم کی جیت ہے اور اسے ہم حاصل کر رہے ہیں۔Dubai, UAE | After beating Sri Lanka in the 2026 Women's Twenty20 Asia Cup final, the Indian Team refused to accept the Asia Cup trophy from the Asian Cricket Council (ACC) President and Pakistan's interior minister, Mohsin Naqvi.On the matter, Indian cricket coach Amol… pic.twitter.com/BLiw1gYTZ6— ANI (@ANI) September 14, 2026دیوجیت سیکیا سے قبل ہندوستانی خواتین ٹیم کے کوچ امول مجومدار نے بھی پریس کانفرنس میں ٹرافی نہ لینے کے تنازعہ پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنی طرف سے صفائی پیش کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’یہ فیصلہ بی سی سی آئی نے لیا ہے اور ہم بورڈ کے ساتھ ہیں۔‘‘ مجومدار نے مزید کہا کہ ہمارے لیے ٹورنامنٹ ختم ہو چکا ہے اور ہم چمپئن بنے ہیں، اتنا ہی کافی ہے۔ یہ ریکارڈ میں درج ہو چکا ہے کہ ہندوستانی خواتین ٹیم ’ایشیا کپ 2026‘ کی چمپئن ہے۔ ہم اتنے سے خوش ہیں اور اب ہماری تمام توجہ ایشیائی کھیلوں پر ہے۔