سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن روسی ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے

Wait 5 sec.

کیف(14 ستمبر 2026): سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن یوکرین سے پولینڈ جاتے ہوئے روسی ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن یوکرین سے پولینڈ جانے والی ٹرین میں سوار تھے کہ اس دوران روسی ڈرون حملے کا نشانہ بن گئے۔یہ واقعہ پولینڈ کی سرحد سے تقریباً دو کلومیٹر دور وولِن کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ڈرون حملے کے نتیجے میں ٹرین کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔حملے کے وقت ٹرین میں دو سو چھ افراد سوار تھے، اور بورس جانسن دارالحکومت کیف میں ایک کانفرنس میں شرکت کے بعد پولینڈ کا سفر کر رہے تھے۔اس خطرناک واقعے کے بعد پولینڈ نے فوری طور پر جوابی اقدامات کرتے ہوئے اپنی فضائی حدود میں جنگی طیارے روانہ کر دیے۔ دوسری جانب، یوکرینی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ روس نے جان بوجھ کر اس مسافر ٹرین کو نشانہ بنایا ہے۔