اٹلی کے اسکولوں میں نقاب پر پابندی اور غیر ملکی طلبہ کی تعداد کی حد مقرر کرنے کا اعلان

Wait 5 sec.

روم : اٹلی نے اسکولوں میں نقاب پر پابندی اور غیر ملکی طلبہ کی تعداد کی حد مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے اسکولوں میں چہرہ ڈھانپنے والے نقاب، برقع اور حجاب پر پابندی عائد کرنے اور جامعات میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد کی حد مقرر کرنے کی تیاری کا اعلان کر دیا ہے۔اپنی سیاسی جماعت ‘برادرز آف اٹلی’ کی نوجوانوں کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جارجیا میلونی نے واضح کیا کہ اطالوی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں اس حوالے سے جلد عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے درج ذیل اہم فیصلوں کا ذکر کیا:اسکولوں کے اندر چہرہ ڈھانپنے، برقع اور حجاب اوڑھنے پر مکمل پابندی لگائی جائے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے کہ اطالوی بچے خود کو اپنی ہی کلاسوں میں اقلیت محسوس کریں۔تمام یونیورسٹیوں اور جامعات میں غیر ملکی طلبہ کے داخلوں اور تعداد کی ایک مخصوص حد مقرر کی جائے گی۔اٹلی میں مقیم غیر ملکی طلبہ کے والدین کے لیے بھی اطالوی زبان سیکھنا لازمی قرار دیا جائے گا۔اطالوی حکومت کے اس مجوزہ بل اور اقدامات سے ملک میں مقیم غیر ملکی برادری بالخصوص تارکینِ وطن پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔