تلنگانہ: سرکاری اسکول میں ’روبوٹ ٹیچر‘ نے لی کلاس، پیرنٹس میٹنگ میں بچوں کے والدین سے بھی کی بات

Wait 5 sec.

تلنگانہ میں تعلیم کو ٹیکنالوجی سے منسلک کرنے کی سمت میں ایک ضروری قدم اٹھایا گیا ہے۔ سرسلا کے ایک سرکاری اسکول میں روبوٹ ٹیچر نہ صرف طلبہ کو پڑھا رہا ہے بلکہ ان کے خدشات کا دلچسپ جواب بھی دے رہا ہے۔ مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس پر مبنی یہ ٹیچر طلبہ کو کافی متاثر کر رہا ہے۔ پڑھائی کا یہ نیا طریقہ طلبہ میں کافی دلچسپی پیدا کر رہا ہے، کیونکہ اس میں روایتی اساتذہ کے برعکس تکنیک کی مدد سے تعلیم دی جا رہی ہے۔ سرسلا کے گیتا نگر زیڈ پی ایچ ایس اسکول میں پیرنٹس میٹنگ کے دوران بھی یہ روبوٹ ٹیچر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔సిరిసిల్ల గీతానగర్‌ స్కూల్లో హ్యూమనాయిడ్‌ రోబోhttps://t.co/RJEReqmFtK— Namasthe Telangana (@ntdailyonline) September 20, 2026اِنڈس لیب کے ذریعہ اسکول کو تحفہ میں دیے گئے روبوٹ ٹیچر نے پہلی بار والدین سے بھی براہ راست بات کی اور ان کے سوالوں کے جواب دیے، جس سے سب کافی متاثر ہوئے۔ والدین نے روبوٹ ٹیچر سے اسکول میں تعلیم، اسٹوڈنٹس ڈیولپمنٹ اور ٹیکنالوجی کے استعمال وغیرہ موضوعات پر سوال کیے۔ والدین نے دلچپسی سے دیکھا کہ روبوٹ ٹیچر نے ٹیکنالوجی کی مدد سے واضح جوابات دیے۔ اساتذہ کے ساتھ ہونے والی عام میٹنگ کے برعکس روبوٹ کے ساتھ آمنے سامنے سوال اور جواب والدین کو بہت پسند آیا۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ روبوٹ ٹیچر کو اسکول میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے نصاب کو طلبہ کے لیے مزید دلچسپ اور سمجھنے میں آسان بنانے کے مقصد سے دستیاب کرایا گیا ہے۔ روبوٹ ٹیچر نے طلبہ اور والدین دونوں کے درمیان ٹینکالوجی پر مبنی تعلیم کے تئیں بیداری پیدا کرنے میں مدد کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل رنگاریڈی ضلع کے جنواڑا واقع ضلع پریشد ہائی اسکول (زیڈ پی ایچ ایس) میں 3 روبوٹک اساتذہ کے خدمات انجام دینے کی اطلاع سامنے آئی تھی۔ اس اسکول میں تقریباً 750 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔