ٹرمپ کا ایک اور ملک سے بڑا معاہدہ کرنے کا اعلان

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بیلا روس کیساتھ ایک بڑا تجارتی معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ بیلاروس سے معدنیات خریدنے کا معاہدہ کریں گے بیلاروس سے معدنیات کی خریداری کینیڈا کےمقابلے میں کم قیمت پر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ امریکی کسانوں  کو پوٹاش اب سستا ملےگا۔امریکہ اور اس کے پڑوسی ملک کینیڈا کے درمیان تجارتی کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ، کینیڈا نے امریکی مصنوعات پر 50 فیصد تک جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے جو کہ ستمبر سے نافذ العمل ہوگا۔خبر ایجنسی رائٹرز نے بتایا کہ کینیڈا ستمبر سے امریکی درآمدات پر 50 فیصد تک جوابی ٹیرف لاگو کرے گا۔کینیڈا کا یہ جوابی ٹیرف اسٹیل، ڈیری، الیکٹرانکس، زرعی آلات اور پلپ اینڈ پیپر کی مصنوعات پر عائد کیا جائے گا۔تجارتی جنگ کے اثرات سے اپنے کاروباری اداروں اور متاثرین کو بچانے کے لیے کینیڈا نے 7.5 ارب ڈالر کے ریلیف پیکیج کا بھی اعلان کیا ہے۔اس سے قبل امریکہ نے کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد تک کے ٹیرف عائد کیے تھے جس کی مالیاتی مالیت تقریباً 27.6 ارب ڈالر بنتی ہے، جس کے جواب میں کینیڈا نے یہ قدم اٹھایا ہے۔